شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ
شہباز شریف نے نوازشریف سے ملاقات میں وطن واپسی کا فیصلہ کیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر 2 گھنٹے کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شریف برادران کے درمیان ملاقات میں میاں محمد شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا اور ان کا آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نومبر 2019 کو اپنے بھائی نوازشریف کے ساتھ ان کے علاج معالجے کے لیے لندن پہنچے تھے تاہم اب آئندہ چند روز میں ان کے وطن واپس پہنچنے کا امکان ہے۔