سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ میں کروڑوں کی کرپشن نیب نے نوٹس لے لیا

مٹیاری، ہالا کے اے ڈی اوز کراچی طلب، ملازمین کی سروس بکس سے بلااجازت ایک سے 3لاکھ روپے نکال لیے گئے۔


Nama Nigar November 20, 2013
اس سے قبل اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم مٹیاری کے افسران کوگرفتار کیا تھا جو ضمانت پر رہا ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ سمیت مٹیاری ضلع میں سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن کا نیب نے نوٹس لے لیا۔

مٹیاری، ہالا کے اے ڈی اوز کراچی طلب، محکمہ ایری گیشن مٹیاری کے افسران ایک بار پھر قانون کے کٹہرے میں، پ ٹی الف کی جانب سے نیب کارروائی پر اطمینان کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے سندھ میں سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اضلاع کو باری باری کراچی آفس طلب کرلیا ہے۔ نیب حکام نے تمام اضلاع کے اکاؤنٹ دفاتر سے ریکارڈ اور لسٹیں بھی طلب کی ہیں۔



ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سروس بکس میں ملازمین کی اجازت کے بغیر ان کے اکاؤنٹ سے ایک سے 3 لاکھ تک رقم نکال لی گئی ہے جس میں اے ڈی اوز اور اکاؤنٹ آفس کے ملازمین شامل ہیں۔ اس سلسلے میں نیب کراچی نے مٹیاری اور ہالا کے اے ڈی اوز مرادگاہوٹی، قمر النسا منگی، ماروی گاہوٹی اور فوزیہ خاصخیلی کو طلب کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔اس سے قبل اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم مٹیاری کے افسران کوگرفتار کیا تھا جو ضمانت پر رہا ہیں اور ان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ حالیہ نیب انکوائری کے بعد مٹیاری محکمہ تعلیم کے افسران ایک بار پھر قانون کے کٹہرے میں آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں