جامعہ کراچی مخصوص کوٹے کے فارم 2 دسمبر تک جمع ہونگے
سالانہ تقسیم اسناد 2012 کیلیے طلبا آپشن فارم6 دسمبر تک جمع کروا سکیں گے۔
جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق مخصوص کوٹے (ریزروڈ سیٹ) کے فارم20 نومبرتا2 دسمبر تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں، مخصوص کوٹے میں اسپورٹس، کراچی یونیورسٹی ایمپلائز، معذورافراد، آرمڈ فورس، فاٹا، شمالی علاقہ جات و آزاد جموں کشمیر، اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔
٭ جامعہ کراچی کے مجوزہ سالانہ تقسیم اسناد 2012 کے ضمن میں سال2012 کے ایسے طلبہ و طالبات جنھوں نے اب تک آپشن فارم جمع نہیں کروائے ہیں وہ جمعہ 6 دسمبر تک اپنے شعبہ جات کے ذریعے آپشن فارم جمع کروا دیں تاکہ پوزیشن ہولڈرز کی فہرست ودیگر امور کو حتمی شکل دی جاسکے٭ وفاقی اردویونیورسٹی گلشن کیمپس کے عبد القدیر آڈیٹوریم میں آج بدھ20 نومبرکوصبح 10بجے سے دوپہرایک بجے تک اس سال داخلے کیلیے نئے شعبہ جات اور پروگرامز کیلیے تعارفی پروگرام (اوپن ہائوس) کا اہتمام کیا گیا ہے، یہی تعارفی پروگرام جمعرات21 نومبرکوعبدالحق کیمپس عقب سول اسپتال میں انھی اوقات میں منعقد ہوگا۔
٭ سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم کے تحت کل صبح11بجے سیمینار ہوگا ٭ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق میٹرک کے ضمنی (عملی) امتحانات کے سلسلے میں ان تمام طلبہ و طالبات کومطلع کیا جاتا ہے کہ عملی امتحانات مذکورہ امتحانی مراکز پرلیے جائیں گے، طلبہ کیلیے حسینی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نزد ہمدرد سینٹر ناظم آباد، ملّت گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر2 اور دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد ایف بی ایریا جبکہ طالبات کے لیے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول بلاک ایم نارتھ ناظم آباد، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 1 نزدکیپر ی سینما اور ملّت گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر 2 شامل ہیں۔