اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر انسانی ہمدردی کی مثال قائم

بغیر ویزا آنے والی جرمن خاتون کو انسانی بنیادوں پر آن آرائیول ویزہ جاری کر دیا


Saleh Mughal February 11, 2020
بغیر ویزا آنے والی جرمن خاتون کو انسانی بنیادوں پر آن آرائیول ویزہ جاری کر دیا . فوٹو : فائل

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے بغیر ویزا آنے والی جرمن خاتون کو آن آرائیول ویزہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے حکام نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی، خاوند کو ڈی پورٹ کیے جانے پر بغیر ویزہ پاکستان پہنچنے والی جرمن خاتون کو ڈی پورٹ کرنے کے بجائے انسانی بنیادوں پر آن آرائیول ویزا جاری کرکے میاں بیوی کو آپس میں ملا دیا۔

خاوند سے ملاقات اور آن آرائیول ویزا کی سہولت ملنے پر امیگریشن حکام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے جرمن خاتون کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن نیواسلا آباد ایئرپورٹ ساجد کھوکھر کا کہنا تھا کہ جرمن خاتون کے خاوند زین علی کو سات دن قبل جرمنی سے ڈی پورٹ کر کے اسلام آباد پہنچادیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |