امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کا اعلان

دورے میں امریکا اور بھارت کے درمیان متعدد معاہدوں کا امکان ہے، امریکی میڈیا


ویب ڈیسک February 11, 2020
دورے میں امریکا اور بھارت کے درمیان متعدد معاہدوں کا امکان ہے، امریکی میڈیا (فوٹو : فائل)

امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے کا اعلان کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کا دورہ کرنے جارہے ہیں، دو روزہ یہ دورہ 24 تا 25 فروری کو ہوگا جس میں امریکی صدر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دورے میں امریکا اور بھارت کے درمیان متعدد عسکری و تجارتی معاہدوں کا امکان ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والے خطہ کشمیر پر بات چیت کا امکان بہت کم ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کئی بار مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں پاکستان تو کشمیر پر مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن بھارت کی جانب سے ہر بار یہ پیشکش مسترد کردی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں