مٹیاریجسقم کا احتجاجپولیس نے 21 کارکن گرفتار کر لیے

احتجاج ڈگری کالج میں گندا پانی داخل ہونے اور پلاٹ پر قبضے کے خلاف کیا.


Nama Nigar November 20, 2013
مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ کالج سے جلد پانی نکال کر ٹاؤن ملازمین کو انکے جائز حقوق دیے جائیں۔فوٹو: فائل

KARACHI: مٹیاری میں جسقم کی جانب سے ڈگری کالج میں گندے پانی کے داخل ہونے اور ٹاؤن ملازمین کے پلاٹوں پر قبضے کے خلافقومی شاہراہپر دھرنا، DC آفس کا گھیراؤ، 3 گھنٹے ٹریفک جام، مٹیاری پولیس کی جانب سے 19 کارکن گرفتار، مٹیاری میں بدامنی اور کرپشن پر خاموش نہیں بیٹھیں ، منتخب نمادے اور افسران کروڑوں کی خورد برد میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری میں جسقم کی جانب سے عبدالرشید ڈیٹھ، مرتضیٰ ملاح، مٹھار پنہور، کی قیادت میں پلاٹوں پر مبینہ قبضے کے خلاف نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے کر 3گھنٹے تک ٹریفک جام کر دی، بعد میں مظاہرین نے ڈپٹی کمشنرمٹیاری کے دفتر کا گھیراؤ کیا۔



مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ کالج سے جلد پانی نکال کر ٹاؤن ملازمین کو انکے جائز حقوق دیے جائیں۔ دوسری جانب مٹیاری ، ہالا، بھٹ شاہ، سعید آباد سے پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے جسقم بشیر خان اور جسقم آریسر گروپ کے سلطان، سکندر بھٹی، سلمان بھٹی ، پاند ھی درس ، بادل سومرو، نظیر فراش سمیت 21 کارکنان کو گرفتار کر کے مختلف مقامات پر منتقل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں