بجلی چوری پر چکی کا کنکشن منقطع مالک پر مقدمہ درج

حیسکو اور ایف آئی اے کی علمدار چوک قاسم آباد پر مشترکہ کارروائی


Numainda Express November 20, 2013
ایف آئی آر درج، ماہانہ ایک لاکھ روپے کی بجلی چوری کی جا رہی تھی، سب انسپکٹر شبیر چانڈیو فوٹو: فائل

KOTRI: حیسکو اور ایف آئی اے ٹیموں کا چکی پر چھاپہ، غیر قانونی کنکشن منقطع کردیا، ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو اور ایف آئی آے کی ٹیموں نے علمدار چوک قاسم آباد کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آٹا چکی پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طریقے سے بجلی حاصل کرنے پر کنکشن منقطع کر دیا۔ ایف آئی اے کے سب انسپکٹر شبیر چانڈیو کے مطابق چکی مالک بابو سرکی فرار ہوگیا۔



جب کہ اس کے خلاف تھانہ میں بجلی چوری کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چکی مالک ماہانہ ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ روپے کی بجلی چوری کر رہا تھا اور یہ سلسلہ 3 برس سے جاری تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں