کنری موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پر ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی

جوابی فائرنگ سے ڈاکو بھی زخمی، دونوں بھائی کنری آرہے تھے۔


Nama Nigar November 20, 2013
واقعے کیخلاف تھر نبی سر میں شٹرڈاؤن ہڑتال۔ فوٹو فائل

کنری کے قریب موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پر فائرنگ سے سابق تعلقہ ناظم کنری کا کزن حاجی محمد میمن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مقتول کا چھوٹا بھائی اویس میمن شدید زخمی ہوگیا۔

جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوگیا،ڈاکو فرار ہوتے ہوئے اپنے زخمی ساتھی، اور زخمی کا لائسنس یافتہ پستول بھی ہمراہ لے گئے۔ مقتول اور اس کا بھائی نبی سر سے کنری آرہے تھے۔ اویس میمن نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے رکتے ہی ان پر فائرنگ کردی، ملزمان نے نہ تو رقم اور نہ موبائل فون چھینے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال میں جمع ہوگئی، لاش اور زخمی کو تعلقہ اسپتال کنری لایا گیا جہاں سے زخمی کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ واقعے کے خلاف تھر نبی سر میں شٹر بند ہڑتال کی گئی اور مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کرکے دھرنا دیا جس کے باعث کنری، نوکوٹ آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں