’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا ’’گیم آف تھرونز‘‘ کیساتھ موزانہ دیکھ کرہنسی آتی ہے شمعون عباسی

’’گیم آف تھرون‘‘کی آخری قسط نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 6 گھنٹوں کے لیے بلاک کردیا تھا، شمعون عباسی


ویب ڈیسک February 11, 2020
آئی ایم ڈی بی پر ’’میرے پاس تم ہو’‘ کی ریٹنگ 9.9 اور ’’گیم آف تھرونز‘‘ کی ریٹنگ 9.4 تھی، فوٹوفائل

اداکاروہدایت کارشمعون عباسی نے ڈراما سیریل ''میرے پاس تم ہو'' کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ڈرامے کی شہرت اوراس کا ''گیم آف تھرونز'' کے ساتھ موازنہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔

حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکار احسن خان کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ''میرے پاس تم ہو'' کی شہرت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ شمعون عباسی نے کہا کہ ڈرامے سے متعلق ہم خود اعلان کررہے ہیں کہ ''میرے پاس تم ہو'' نے مقبولیت میں ''گیم آف تھرون'' کو پیچھے چھوڑدیا یہاں تک کہ ''ایوینجرز'' سے بھی اوپر چلے گئے اسے دیکھ کر بڑی ہنسی آتی ہے۔

شمعون عباسی نے کہا کہ ہمیں اتنی بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں جس پرشو کے میزبان احسن خان نے حیرانی سے کہا کہ آپ کو لگتا ہے یہ سچ نہیں ہے؟ شمعون عباسی نے احسن خان کو جواب دیتے ہوئے کہا آپ کو پتہ ہے ''گیم آف تھرون'' کے آخری سیزن اور آخری قسط کی دنیا پر اتنی کنٹرول تھی کہ انہوں نے دنیا کے بڑے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، واٹس ایپ اورانسٹاگرام کو 6 گھنٹوں کے لیے بلاک کردیا تھا تاکہ اس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوجائیں کیا آپ کے پاس اپنے ڈراموں کو لے کراتنا کنٹرول ہے؟ کیا آپ صرف 5 منٹ کے لیے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکو بلاک کرسکتے ہیں۔ یہ پاور ہے ''گیم آف تھرونز'' جیسے ڈرامے کی۔

یہ بھی پڑھیں: ''میرے پاس تم ہو'' نے ''گیم آف تھرونز'' کو پیچھے چھوڑدیا

واضح رہے کہ ڈراما سیریل ''میرے پاس تم ہو'' نے کامیابی میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور اسے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈراما قرار دیا جارہا ہے۔ ڈرامے کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اس ڈرامے نے آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) پر ریٹنگ کے لحاظ سے ''گیم آف تھرونز'' کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔

سرچ انجن گوگل کے مطابق آئی ایم ڈی بی پر''میرے پاس تم ہو'' کی ریٹنگ 9.9 اور''گیم آف تھرونز'' کی ریٹنگ 9.4 تھی تاہم گوگل کے برعکس آئی ایم ڈی بی کی اوریجنل ویب سائٹ پر ''میرے پاس تم ہو'' کی ریٹنگ 7.7 تھی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B8ZahuQBuuq/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں