چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی کام جاری رکھنے سے معذرت
شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ علیل ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے تاہم انہوں نے تاحال تحریری طور پر استعفی نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق شبر زیدی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایف بی آر چیرمین کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور شبر زیدی کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایف بی آر
شبر زیدی نے بتایا کہ ان کی اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات ہو گئی ہے، وہ عہدہ کا مزید چارج نہیں رکھ سکیں گے۔ شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کیلئے نیا نام تلاش کرلیں۔
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین ایف بی آر کیلئے احمد مجتبی میمن، جاوید غنی، نوشین جاوید امجد سمیت دیگر نام زیر غور ہیں جبکہ ہارون اختر کو مشیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی گزشتہ کئی روز سے چھٹیوں پر تھے اور ان کی غیر حاضری میں افواہیں اور قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں۔ وزیراعظم عمران خان اور شبر زیدی کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ شبر زیدی نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر تردید کردی تھی۔