نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کا مخلوط رقص

یونی ورسٹی کے انتظامی افسران مخلوط ناچ گانے کے وقت خود بھی تقریب میں موجود رہے


نشید انجم February 11, 2020
یونی ورسٹی کے انتظامی افسران مخلوط ناچ گانے کے وقت خود بھی تقریب میں موجود رہے فوٹو:فائل

KARACHI: نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بون فائر کی تقریب مخلوط ڈانس کی تقریب میں تبدیل ہوگئی اور ثقافتی و اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور کالج میں ہفتہ کی شب بون فائر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات اکٹھے اسٹیج پر مختلف گانوں پر رقص کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں طلبا کا بهارتی فلمی گانوں پر رقص

یونی ورسٹی کے انتظامی افسران مخلوط ناچ گانے کے وقت خود بھی تقریب میں موجود رہے۔ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے میں رقص کی اس محفل کی ویڈیوز وائرل ہونے پر طبی، سماجی اور شہری حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

ڈائریکٹر طلبہ امور پروفیسر ڈاکٹر ہما قدوسی، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر افتخار حسین سمیت دیگر انتظامی افسران نے اس حوالے سے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/nasheed.anjum/videos/3433488356665949/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں