پی سی بی نے 7 ریجنل اور 4 ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کی عبوری کمیٹیز تحلیل کردیں

الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک انتظامی امور ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کے سپرد ہوں گے

الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک انتظامی امور ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کے سپرد ہوں گے فوٹو: فائل

پی سی بی نے 7 ریجنل اور 4ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کی عبوری کمیٹیز تحلیل کردیں، الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک انتظامی امور ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کے سپرد ہوں گے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور، کراچی، بہاولپور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، راولپنڈی اور فاٹا کی ریجنل جبکہ قصور، راولپنڈی، فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کو تحلیل کرنے کافیصلہ کیا ہے، الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک انتظامی امور کی دیکھ بھال پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کریگا۔ دوسری طرف جن ریجنل، زونل اور ڈسٹرکٹ عہدیداروں کی معیاد ختم ہوچکی تھی انھیں الیکشن تک ذمہ داریاں جاری رکھنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی (1تا5) کے انتخابات کیلیے نظر ثانی شدہ شیڈول بھی جاری کردیا گیا ۔
Load Next Story