پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار

عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا حکم بھی دے دیا


ویب ڈیسک February 11, 2020
کمرہ عدالت میں فیصلہ سنتے ہی بحال ہونے والے ملازمين نے ایک دوسرے کومبارک باد دیں: فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قراردے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس محسن اخترنے پی ایم ڈی سی (پاکستان میڈیکل کمیشن) کیس سے متعلق ملازمين کی درخواست پر8 جنوری کومحفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ فیصلے میں ہائيکورٹ نے پی ایم ڈی سی ختم کرکے برطرف ملازمین کو بحال کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس کالعدم قراردے دیا۔ عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

گزشتہ سال اکتوبرميں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کرکے پاکستان میڈیکل کمیشن قائم کيا گيا تھا جس کے بعد پی ایم ڈی سی کے رجسٹرارڈاکٹرحفیظ الدین سمیت ديگر ملازمين نے فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں