فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے فواد چوہدری کا وزیراعظم سے مطالبہ

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف ہے،  فواد چوہدری


ویب ڈیسک February 11, 2020
مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیئے، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

PESHAWAR: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال سمیت مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے میں یقین دہانیوں کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کے خلاف سازش کا اعتراف ہے، مولانا فضل الرحمان کے اعتراف کی روشنی میں مکمل انکوائری ہونی چاہیئے جب کہ مولانا کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں