بلاول کے وزرا کو چھوٹا کہنے پر اسپیکر کا دلچسپ جواب

وزیر وزیر ہوتا ہے چھوٹا بڑا نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک February 11, 2020
بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری اور مراد سعید کا نام لیے بغیر تنقید کی فوٹو: فائل

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے چند وفاقی وزرا کو چھوٹا کہنے پر اسپیکر نے دلچسپ انداز میں کہا کہ وزیر وزیر ہوتا ہے چھوٹا بڑا نہیں۔

قومی اسمبلی میں مہنگائی پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری اور مراد سعید کا نام لئے بغیر کہا کہ ایوان میں وفاقی وزیر سائنس اور مواصلات جیسے چھوٹے وزیر موجود ہیں لیکن بڑے وزیر نہیں، امید ہے ایک وقت ایسا آئے گا جب وزیر خزانہ بھی ہوں گے۔

اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر نے مداخلت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو کہا کہ وزیروزیر ہوتا ہے، وہ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو چھوٹا آدمی کہنے پر اسپیکر نے مداخلت کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ وزیر اعظم عمران خان کو یہ نہیں کہہ سکتے۔ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مانتے ہیں لیکن اسپیکر کا کام نہیں کہ وزیر اعظم کا دفاع کرے۔ وزیراعظم کتنا چھوٹا بڑا آدمی ہے، پوسٹل وزیر بتائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی تنقید بھری تقریر کو ختم کرنے کے لئے حکومتی ارکان کی جانب سے اسپیکر کو اشارے کئے گئے تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں قاعدے قانون کی رو سے چلنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |