کابینہ نے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی

وزیر اعظم کی گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت، عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید نہیں بڑھا سکتے، عمران خان


ویب ڈیسک February 11, 2020
عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، وزیراعظم. فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے مہنگائی میں کمی کے لئے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے جب کہ پرویز خٹک، فواد چوہدری اور علی امین گنڈا پور نے ریلیف پیکج کی مخالفت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا پرویز خٹک، فواد چوہدری اور علی امین گنڈا پور نے ریلیف پیکیج کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اربوں کا پیکج دینے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں۔ تاہم چند وزراء کی تنقید کے باجود کابینہ نے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیا۔

دالوں پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

کابینہ اجلاس میں دالوں پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بھر میں دالوں کی قیمت 15 سے 20 فیصد کمی کی جائے گی، کابینہ نے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کی، 50 ہزار نوجوانوں کو یوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی بھی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 50 ہزار دکانوں پر یوٹیلٹی اسٹورز کی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کی جائے گی۔

گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت

وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی کے چینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان نہیں ہونے دوں گا۔ وزیراعظم نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

وزیراعظم کھاد کی قیمتیں کم نہ ہونے پر برہم

وزیراعظم ملک بھر میں کھاد کی قیمتیں کم نہ ہونے پر برہم ہوگئے، انہوں نے مشیر تجارت رزاق داؤد سے سخت لہجے میں دریافت کیا کہ جی آئی جی سی ختم ہونے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہ ہوئیں؟َ وزیر تجارت کھاد کمپنیوں کو مقررہ نرخ کا پابند کریں ہم کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |