انٹر نیٹ پر میرا کوئی اکاؤنٹ یا ویب پیج نہیں ہے مفتی منیب کی وضاحت

اس لیے اس وقت جو صفحات فیس بک اور ٹوئٹر یا کسی بھی قسم کی ویب سائٹ پر جو پیج موجود ہیں وہ سب جعلی ہیں


Staff Reporter November 20, 2013
اِس طرح کے جھوٹے صفحات کے ذریعے کسی کی دل آزاری نہ کریں۔،مفتی منیب الرحمان۔ فوٹو : فائل

مفتی اعظم پاکستان اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے نائب مفتی عبدالرزاق نقشبندی نے بیان جاری کیا ہے کہ شوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کا کوئی اکاؤنٹ پیج ویب پیج مفتی منیب الرحمن کی جانب سے نہیں بنایاگیا۔

اس لیے اس وقت جو صفحات فیس بک اور ٹوئٹر یا کسی بھی قسم کی ویب سائٹ پر جو پیج موجود ہیں وہ سب جعلی ہیں اور مفتی صاحب کا ان سے کوئی تعلق نہیں، علاوہ ازیں مفتی منیب الرحمن کسی بھی ایسی تحریر سے جو ان صفحات پر ہو اپنی برأت کا اعلان کرتے ہیں اور جو لوگ اس طرح کے صفحے چلارہے ہیں ان سے درخواست کرتے ہیں کہ اِس طرح کے جھوٹے صفحات کے ذریعے کسی کی دل آزاری نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں