آمروں اورانکے ساتھیوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے قادر پٹیل

ضیا الحق کیخلاف کارروائی کے لیے پیپلزپارٹی فریق بننے کی درخواست دائرکریگی


Staff Reporter November 20, 2013
انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ سے اتحادناممکن ہے،آپریشن سمجھ سے بالاترہے فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف حکومت نے آرٹیکل6 کا اطلاق کرتے ہوئے صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کی تو پیپلزپارٹی ضیا الحق سے لیکر پرویز مشرف تک تمام آمروں ، ان کا ساتھ اور انکی مدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلیے فریق بننے کی درخواست دائر کرے گی ۔

منگل کو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کو تاریخ درست کرلینی چاہیے اپنا آمر نہیں چننا چاہیے ضیا الحق سب سے زیادہ بدترین آمر تھا لہٰذا اگر کارروائی کرنی ہے تو پھر ضیا الحق سے پرویز مشرف تک تمام آمروں انکا ساتھ دینے والے افراد ،ججز سب کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ،عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم سے پیپلزپارٹی کا اتحاد ناممکن ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کراچی آپریشن بھی سمجھ سے بالاتر ہوتا جارہا ہے۔



لیاری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب لیاری میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے گولیاں بھی برسائی جارہی ہیں اور راکٹ حملے بھی جاری ہیں ،سمجھ نہیں آرہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن کہاں کررہے ہیں، آپریشن جاری ہے اور گولیاں اور راکٹ برس رہے ہیں تو آپریشن کے ختم ہونے کے بعد حالات کیا ہونگے؟، اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما راؤ صفدر حیات نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں