تحریک انصاف کا کوئی وزیر مشیر کرپٹ نہیں مناظرہ کرلیں پرویز خٹک

وہ لوگ جو ہمارے خلاف الزامات لگارہے ہیں پہلے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں، پرویز خٹک

وہ لوگ جو ہمارے خلاف الزامات لگارہے ہیں پہلے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں، پرویز خٹک فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی وزیر یا مشیرکرپٹ نہیں، مخالفین کیساتھ مناظرے کیلیے تیارہوں، ہم نے کرپٹ لوگوںکو حکومت سے نکال دیا۔


وہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے، پرویزخٹک نے کہا وہ لوگ جو ہمارے خلاف الزامات لگارہے ہیں پہلے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں، انھوں نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے تھے اور جو لوگ واویلا کررہے ہیں ان کا اصل چہرہ بہت جلد قوم کے سامنے لائیں گے ۔

Recommended Stories

Load Next Story