بنگلادیش نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کرلی

ڈے اینڈ نائٹ کنڈیشنز میں کھیلنے کی تیاری نہیں رکھتے، اس لیے روایتی ٹیسٹ میچ ہی کھیلیں گے، بی سی بی


Abbas Raza February 11, 2020
ڈے اینڈ نائٹ کنڈیشنز میں کھیلنے کی تیاری نہیں رکھتے، بی سی بی۔ فوٹو : فائل

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔

پی سی بی نے بنگلا دیشی بورڈ کو پی ایس ایل کے بعد اپریل میں کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن مثبت جواب نہیں ملا، بی سی بی کا موقف ہے کہ وہ ڈے اینڈ نائٹ کنڈیشنز میں کھیلنے کی تیاری نہیں رکھتے، اس لیے پنک بال کے بجائے روایتی ٹیسٹ میچ ہی کھیلیں گے۔

پی سی بی کے ترجمان سمیع برنی نے کہا کہ شائقین کی دلچسپی اور میدان میں رونقیں بڑھانے کیلیے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن بنگلا دیشی ٹیم اس کیلیے تیار نہیں ہے لہٰذا اپریل میں روایتی انداز میں ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں