کراچی سے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو مبینہ دہشت گرفتار

ملزمان نے پارہ چنار سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور دونوں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، سی ٹی ڈی

گرفتارملزمان میں حیدر زیدی عرف کامی اور سید علی رضا عرف بوبی شامل ہیں، سی ٹی ڈی۔ فوٹو:فائل

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے سائٹ سیمنس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں حیدر زیدی عرف کامی اور سید علی رضا عرف بوبی شامل ہیں دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے پارہ چنار سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور دونوں ملزمان فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزم کامران حیدرزیدی داعش کے خلاف لڑائی کے لیے شام بھی جاچکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2007ء میں کراچی کے علاقے سعود آباد میں جماعت اسلامی کے کارکن واصف کو قتل کیا اور اسی سال ملیر میں فائرنگ کرکے شکیل نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتارا، 2013ء میں نارتھ ناظم آباد میں پرچون کی دکان پر فائرنگ کرکے فرحان بیگ کو اور اسی سال تیموریہ کے علاقے میں عبدالواحد عرف زاہد کو قتل کیا جب کہ 2018ء میں گلشن اقبال میں اشرف المدارس کے طالب علم کو قتل کیا۔
Load Next Story