انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں جھگڑنے والے بھارتی اور بنگلادیش کرکٹرزکو سخت سزائیں

پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں بنگلہ دیش کے 3 اور بھارت کے 2 کھلاڑی شامل ہیں


Sports Desk February 11, 2020
پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں بنگلہ دیش کے 3 اور بھارت کے 2 کھلاڑی شامل ہیں . فوٹو : انٹرنیٹ

KARACHI: انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جھگڑا کرنے والے 5 کرکٹرز کو سخت سزائیں سنادی گئیں۔

اتوار کومنعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو ہراکرچیمپئن بننے کا اعزازپایا تھا، اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کافی تناؤ رہا۔

میچ کے دوسرے ہی اوور سے دونوں جانب کے کھلاڑیوں کے ایک دوسرے کو آنکھیں دکھانے، جملے کسنے، دھکے دینے اور مشتعل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اسپرٹ آف کرکٹ کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار 5 کرکٹرز کو قراردیا گیا، بھارتی اسپنر روی بشنوئی کوسب سے زیادہ سزا توحید کو ملی جنھیں 10 معطل پوائنٹس دیے گئے، وہ اب انڈر 19 یا سینئر ٹیم کی جانب سے 10 میچز سے باہر رہیں گے۔

اسی طرح شمیم حسین اور آکاش سنگھ پر 8، 8 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بشنوئی کو 5 میچز سے باہر کرنے کے ساتھ 2 خلاف ورزیوں کی وجہ سے ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں 7 ڈیمیرٹ پوائنٹ ڈالے گئے ہیں۔ راقیب الحسن پر 4 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں