تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی روکنے کیلیے نیا منصوبہ تیار کرلیا

23 نومبر کو پہلے جلسہ ہوگا پھر کارکن تین مقامات پر نیٹو سپلائی روکیں گے ،پارٹی ذرائع


Online November 20, 2013
23 نومبر کو پہلے جلسہ ہوگا پھر کارکن تین مقامات پر نیٹو سپلائی روکیں گے ،پارٹی ذرائع. فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی روکنے کے لیے نیا منصوبہ تیار کر لیا تحریک انصاف کے کارکنان 23نومبر کو خیبر پختونخوا کے 3 مقامات پر نیٹو سپلائی روکیں گے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس روز پہلے رنگ روڑ پشاور میں جلسہ ہوگا جس سے عمران خان شیخ رشید اور دیگر سینئر رہنما خطاب کریں گے، جلسے کے فوری بعد تحریک انصاف کے ورکرز پہلے مرحلے میں رنگ روڑ پر ہی تین مقامات پر نیٹو سپلائی روکیں گے۔



بعد ازاں پاک افغان بارڈر کے قریب بھی نیٹو سپلائی روکی جائے گی، اس سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں