پاکستان اور فرانس میں 5 لاکھ یورو گرانٹ فنانسنگ معاہدہ
گرانٹ نجی پاور انفرااسٹرکچر بورڈ کو تکنیکی معاونت کے ضمن میں دی جائے گی
RAWALPINDI:
فرانس اور پاکستان نے 5 لاکھ یورو کے گرانٹ فنانسنگ معاہدے پر دستخط کر دیے۔
5 لاکھ یورو کی گرانٹ کے تحت پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ کے قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں مسابقت پیدا کرنے کی استعداد میں اضافہ کو ممکن بنایا جا سکے گا۔
معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری ڈاکٹر سید پرویز عباس، پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک مرک بیرٹی اور فرانسیسی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی فلپ سٹین میٹز نے دستخط کیے۔ یہ گرانٹ پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچر بورڈ کو تکنیکی معاونت کے ضمن میں فراہم کی جائے گی۔
گرانٹ کی سہولت کو پن بجلی منصوبوں کی ٹیرف پر مبنی بولی لگانے، پن بجلی منصوبوں کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز کا جائزہ لینے اور بورڈ ملازمین کی استعداد کار میں بہتری کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔ گرانٹ سے ماحول دوست توانائی کے حصول اور توانائی کی فراہمی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔