بلوچستان چیک پوسٹوں پر فائرنگ راکٹ حملے 3 افراد ہلاک 3 زخمی
تربت میں قتل ہونیوالے 3مزدوروں کی شناخت ہوگئی،سوراب سے ایک شخص اغوا
کوئٹہ اوراندرون صوبہ فائرنگ اور دستی بم حملے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، تربت میں قتل ہونیوالے 3 مزدوروں کی شناخت ہوگئی۔
متفرق حادثات وواقعات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،کوہلواور بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز پر فائر کیے گئے 7 راکٹ کھلے میدان میں گرکر پھٹ گئے۔ سوراب میں مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواکرلیا سیکیورٹی فورسز نے 3 مشتبہ افراد اور ایرانی فورسز نے36پاکستانیوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق منگل کوکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص محمد قاسم کو قتل کردیا اور فرارہوگئے، تربت میں ماڈل اسکول کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص محمد مراد جاں بحق ہوگیا، چاغی سے نمائندے کے مطابق ماشکیل کے قریب نامعلوم افراد نے ٹرک پر فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور عبدالباسط جاں بحق اورکلینر شدید زخمی ہوگیا، علاوہ ازیں اغوا برائے تاوان کے مبینہ ملزم عمران خان کو لیویز نے گرفتارکرلیا، کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار احمد خان کو زخمی کردیا اور فرارہوگئے۔
گوادر میں نامعلوم افراد نے لیڈیز مارکیٹ کی ایک دکان میں دستی بم پھینک دیا جس سے دکاندار عثمان زخمی ہوگیا، تربت سے دو روز قبل اغوا کرکے قتل کیے گئے تین مزدوروں کی شناخت ملازم حسین،عبداﷲ اورغلام مصطفیٰ کھوسہ کے ناموں سے ہوئی جو ڈیرہ غازی خان کے رہائشی ہیں لاشیں آبائی علاقے روانہ کی جارہی ہیں لیویز کے مطابق ایک مغوی محمد حنیف کی بازیابی کی کوشش کی جارہی ہے۔ کوہلو اور بسیمہ کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر سات راکٹ فائر کیے جو نشانے سے ہٹ کر کھلے میدان میں گرکر پھٹ گئے ، سوراب سے نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد ایک شخص ناصر ریکی کو اغوا کرکے لے گئے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
تفتان بارڈر ایران کی سرحدی فورسز نے36پاکستانیوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا، ضلع قلعہ عبداﷲ کے علاقے جنگل پیر علی زئی کے قریب گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم میں گاڑی کا ڈرائیور قدرت اﷲ جاں بحق ہوگیا جبکہ اوتھل میں ٹریلر اور رکشا کے درمیان تصادم میں رکشے میں سوار طالب علم جاں بحق ہوگیا پولیس مزید کارروائی کررہی ہے، پشین سے نمائندے کے مطابق گرڈ کالونی کی8 سالہ بچی نازو پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش نکال کر ورثاکے حوالے کردی گئی، پشین پولیس نے عدالت سے مفرور ہونے والے ملزم سید محمد کو جیل روڈ کوئٹہ سے گرفتارکرلیا علاوہ ازیں پشین سی آئی اے نے نیاز محمد سے ایک پسٹل برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیا۔