کراچی میں ڈاکوؤں نے ایمبولینس کو لوٹ لیا

ایمبولینس ڈرائیور اسپتال سے مریض کولے کراس کی رہائش گاہ پہنچا تو وہاں اسے لوٹ لیا گیا


Numainda Express February 12, 2020
ایمبولینس ڈرائیور اسپتال سے مریض کولے کراس کی رہائش گاہ پہنچا تو وہاں اسے لوٹ لیا گیا فوٹو:فائل

بھٹائی آباد میں اسپتال سے مریض لانے والی نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیورکواسلحہ کے زورپرلوٹ لیا گیا۔

شہرقائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کی رسمی کارروائیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پرپھوٹ گیا۔ شہرکی مرکزی شاہراہوں پر شہریوں سے لوٹ مارکے واقعات کے بعد اب بے لگام اسٹریٹ کرمنلز جان بچانی والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنانے لگے۔

سچل تھانے کے علاقے گلستان جوہربھٹائی آباد میں125 موٹرسائیکل پرسوار3 مسلح ڈکیتوں نے نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیورکواسلحے کے زور پرلوٹ لیا۔

ایمبولینس کا ڈرائیور ڈاؤ اسپتال سے مریض کولے کراس کی رہائش گاہ بھٹائی آباد پہنچا تو اسے اس کے موبائل فون، نقدی دیگر سامان سے محروم کردیا گیا۔

ڈرائیورعبدالرشید نے بتایاکہ وہ واقعے کی رپورٹ درج کرانے سچل تھانے پہنچا تو پولیس اہلکاروں نے اس سے چھینے گئے موبائل فون کا ڈبہ مانگ لیا۔ اس پرایمبولینس ڈرائیور دلبرداشتہ ہوکررپورٹ درج کرائے بغیر تھانے سے لوٹ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں