کوہاٹ میں 3 روز بعد کرفیو اٹھا لیا گیا تعلیمی ادارے اور بازار کھل گئے

امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ برقرار رہے گا، ضلعی انتظامیہ


ویب ڈیسک November 20, 2013
پیر کو کوہاٹ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

دو مصلح گروپوں کے درمیان تصام کے بعد کوہاٹ میں لگایا گیا کرفیو 3 دن کے بعد اٹھا لیا گیا، شہر بھر کے تعلیمی ادارے اور بازار کھل گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق کرفیو صبح 7 بجے اٹھایا گیا، تاہم امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ برقرار رہے گا جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی ہے اور سیکیورٹی فورسزعلاقے میں موجود رہیں گی۔ کرفیوختم ہونے کے بعد اسکول، کالج اور کوہاٹ یونیورسٹی کھل گئی جب کہ بازار اور دیگرکاروباری مراکز کھلنے سے شہر کی رونقیں لوٹ آئیں۔

واضح رہے کہ کوہاٹ میں پیر کے روز دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے تیراہ بازار میں دکانوں کو آگ لگا دی تھی جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بازار بند ہوگئے تھے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے کشیدگی پر قابو پانے کےلئے شہر میں کرفیو نافذ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں