عمر ایوب کے آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی      

پیپلزپارٹی ارکان کا عمر ایوب کی چیئر کا گھیراؤ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی


ویب ڈیسک February 12, 2020
پیپلزپارٹی ارکان کا عمر ایوب کی چیئر کا گھیراؤ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی۔ فوٹو : فائل

قومی اسمبلی اجلاس میں عمر ایوب کی جانب سے آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پارٹی ارکان نے عمر ایوب کی چیئر کا گھیراؤ کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پیپلز پارٹی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑدیں جب کہ رہنما پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ حکومتی ارکان سے گتھم گتھا ہوگئے اور سابق صدر ایوب خان کے خلاف نعرے لگائے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی 10 منٹ کے لیے معطل کی تاہم بعد میں اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں