تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف جسقم کی اپیل پر اندرون سندھ ہڑتال

وزارت داخلہ نےحیدرآباد ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر کے 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر 7 روز کےلئے پابندی لگا دی


ویب ڈیسک November 20, 2013
پولیس کا مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 20 سے زائد افراد حراست میں لینے کا دعوٰی۔ فوٹو: فائل

تحفظ پاکستان آرڈیننس کے خلاف جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) آریسر گروپ کی اپیل پر اندرون سندھ کے بعض شہروں میں مکمل اور جزوی ہڑتال جاری ہے۔

ہڑتال کے باعث حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپ بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے جبکہ لطیف آباد میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری ہے اورٹریفک بھی رواں دواں ہے۔ وزارت داخلہ نےحیدرآباد ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر کے 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر 7 روز کےلئے پابندی لگا دی ہے۔

ادھر سکھرمیں ہڑتال کی وجہ سےاہم کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں۔ نامعلوم افراد نے چند پیٹرول اور پمپس اور سی این جی اسٹیشنز زبردستی بند کروا دیئے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کےلئے مختلف مقامات پر رینجرز بھی تعینات ہے۔ اسی طرح ٹنڈو محمد خان، ماتلی، کوٹری، بدین، گولارچی، ٹنڈو باگو، تلہار،میرپوربٹھورو، جامشورو، عمر کوٹ میں مکمل ہڑتال ہے۔ ماتلی میں نامعلوم افراد نے ٹائر جلا کر ٹریفک بند کرادی۔ دوسری طرف ہالا، ٹنڈو جام، سجاول میں جزوی ہڑتال ہےجب کہ ضلع بینظیر آباد، سانگھڑ، تھرپارکر، میرپورخاص، ٹنڈوالہیار اور ٹھٹھہ میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 20 سے زائد افراد حراست میں لینے کا دعوٰی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں