500 روپے کے جعلی نوٹ 100 روپے میں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جعلی نوٹوں کے پیکٹ اور موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لے لی
گڈاپ پولیس نے 500 روپے کے جعلی نوٹ فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے جعلی نوٹوں کے 20 پیکٹ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
ایس ایچ او گڈاپ سٹی نعمت بھٹی نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں ایک شخص موٹر سائیکل پر مشتبہ حالت میں گھومتا ہوا دکھائی دیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غلام سرور نامی شخص کو حراست میں لے کر اس کے پاس موجود بیگ کی تلاشی لی جس سے 500 روپے والے نوٹوں کے 20 پیکٹ برآمد ہوئے جن کی مالیت 10 لاکھ روپے بنتی ہے۔
پولیس نے برآمد کیے جانے والے نوٹوں کو جب چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ جعلی ہیں جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جعلی نوٹ اور موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لے لی جو کہ سچل تھانے کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔
ایس ایچ او گڈاپ کا کہنا ہےکہ ملزم نے بتایا کہ وہ 500 روپے والے جعلی نوٹ 100 روپے میں فروخت کرتا ہے جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ملزم سے برآمد کیے جانے والے جعلی نوٹ حاصل کرنے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔