پنجاب حکومت کا سانحہ راولپنڈی کے متاثرین کیلئے 24 کروڑ روپے امداد کا اعلان
پنجاب حکومت پیکج کی رقم سے متاثرہ مسجد، مدرسے اور 160 دکانیں تعمیر کرے گی
پنجاب حکوت نے سانحہ راولپنڈی کے متاثرین کی داد رسی کے لئے ابتدائی طور پر24 کروڑ روپے امداد کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے پیکج سے متاثرہ مسجد، مدرسے اور 160 دکانیں تعمیر کی جائیں گی، مرکزی انجمن تاجران نے بھی پنجاب حکومت کے پیکج سے اتفاق کیا ہے، اعلامئے کے مطابق دکاندار10 روز میں اپنا سامان نکال لیں تاکہ ضلعی انتظامیہ اپنا کام شروع کرسکے اور2 ہفتوں کے اندر متاثرہ جگہوں کا ملبہ اٹھانے کےفوری بعد مسجد، مدرسے اور دکانوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی کے راجا بازاز میں 2 مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والے صادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے، مسلح تصادم کے بعد مشتعل افراد نے راجا بازار کی فیصل کلاتھ مارکیٹ، مسجد اور مدرسے کو بھی آگ لگا دی تھی۔