
ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترک صدر کے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ترک صدر، ان کی اہلیہ اور وفد کا استقبال کیا۔

نور خان ایئر بیس سے ترک صدر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔ بعد ازاں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جب کہ ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات بھی کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
Türkiye Cumhurbaşkanı Ekselansları @RTErdogan İslamabad'a ulaştı. Başbakan @ImranKhanPTI onu Nur Khan havaalani ussunde karsiladi #Pakistan #Turkey #WelcomeErdoganToPakistan pic.twitter.com/U3MuZogOZu
— Prime Minister's Office (@PakPMO) February 13, 2020
ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جب کہ ترک صدر کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔