کراچی میں دودھ کی دکان کا صفایا کرنے آنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے دھوڈالا

پولیس نےمشتعل افراد کو یقین دہائی کرائی کہ ڈاکوؤں کیخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی جس کےبعد ان کی جان بخشی ہوئی

زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد انہیں حوالات منتقل کردیا جائےگا، پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

گلشن اقبال کے علاقے میں 2 ڈاکو ڈکیتی کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جس کے بعد لوگوں نے ان کی خوب دھلائی کی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 2 ڈاکو ڈکیتی کے غرض سے گلشن اقبال میں واقع ایک دودھ کی دکان پر گئے تاہم ان کی ڈکیتی کی کوشش ناکام رہی اور دکاندار اور اطراف میں موجود لوگوں نے انہیں گھیر کر قابو کرلیا، اس کے بعد جس کا دل چاہا اس نے اپنے ہاتھ صاف کئے اور خوب بھڑاس نکالی، ڈاکوؤں کی قسمت اچھی تھی کہ پولیس عوام کا غصہ ٹھنڈا ہونے سے قبل ہی پہنچ گئی، پولیس نے وہاں موجود مشتعل افراد کو یقین دہائی کرائی کہ ڈاکوؤں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جس کے بعد ان کی جان بخشی ہوئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اس وقت انہیں قریبی سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد انہیں حوالات میں منتقل کردیا جائےگا۔
Load Next Story