لاہور سے سینئر پولیس افسر لاپتہ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بھی اغوا
ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز احمد تتلا کا آپس میں گہرا تعلق تھا
لاہور سے سینئر پولیس افسر لاپتہ ہوگیا جبکہ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بھی اغوا ہوگیا جبکہ دونوں کا آپس میں گہرا تعلق بھی بتایا جارہا ہے۔
لاہور میں ایس ایس پی مفخر عدیل پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے جبکہ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلا کو اغوا کرلیا گیا۔
پولیس نے مفخر عدیل اور شہباز احمد کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں فیصل ٹاؤن میں ایک گھر کی تلاشی بھی ہے جو مفخر عدیل اور شہباز تتلا کے زیر استعمال تھا اور دونوں چند روز قبل اس گھر میں آئے تھے۔
فرانزک ٹیموں نے گھر سے شواہد اکٹھے کیے اور پولیس نے بھی سامان کی چیکنگ کی۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کے زیر استعمال سرکاری جیپ جوہر ٹاؤن شاپنگ مال کے قریب سے پولیس کو مل گئی ہے۔
مفخر عدیل کی اہلیہ نے تھانہ نواب ٹاؤن میں شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی ہے۔ مفخر عدیل 8 فروری سے کسی کیس کی خفیہ انکوائری کر رہے تھے اور منگل کی رات 11 فروری کو اکیلے سرکاری جیب پر گھر سے نکلے تھے، اور ان کا فون رات آٹھ بجے بند ہو گیا، دو روز گزرنے کے باوجود مفخر عدیل کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔
ایس ایس پی مفخر عدیل پنجاب کانسٹیبلری لاہور میں تعینات ہیں، وہ ایس پی سول لائنز لاہور بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے 2008 میں پولیس فورس کو جوائن کیا۔
ادھر سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد لاہور کے علاقہ گلبرگ اکبر مارکیٹ سے اغواء ہوگئے۔ شہباز احمد کا آبائی تعلق نارووال سے ہے اور ان کے اغواء کا مقدمہ ان کے بھائی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج کرادیا گیا ہے۔ بھائی سجاد احمد نے بتایا کہ شہباز احمد اپنے دفتر سے لاپتہ ہیں۔