بھارت میں مسافر بس حادثے میں 16 افراد ہلاک 31 زخمی

مسافر بس آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرائی


ویب ڈیسک February 13, 2020
مسافر بس آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرائی - فوٹو: بھارتی میڈیا

آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فیروز آباد میں آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر مسافر بس روڈ کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 16 مسافر ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈبل ڈیکر مسافر بس نئی دلی سے بہار جارہی تھی کہ اس دوران آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر ایک ٹرک ڈرائیور سڑک کے کنارے ٹائر تبدیل کررہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |