محسن عباس حیدر نے نئی فلم سائن کرلی

فلم کی دیگر کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلات فی الحال منظر عام پر نہیں آئی ہیں


ویب ڈیسک February 13, 2020
اس فلم میں تفریح کے ساتھ لوگوں کو معاشرتی پیغام بھی دیاگیا ہے، محسن عباس حیدر فوٹوفائل

اداکارو گلوکار محسن عباس حیدرنے نئی فلم ''ونس اپون اے ٹائم ان کراچی'' سائن کرلی۔

محسن عباس حیدر نے فلم سائن کرنے کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔ نئی فلم میں محسن عباس مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کو ہدایت کار ابوعلیحہ ڈائریکٹ کریں گے جب کہ علی معین نے فلم کا اسکرپٹ تحریر کیا ہے۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق محسن عباس حیدر کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ابھی فلم سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتاسکتے تاہم وہ فلم میں ناصر نامی لڑکے کا کردار ادا کررے ہیں، جو زندگی میں کافی سمجھوتے کرتا ہے تاہم ایک دن وہ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑا ہوتا ہے جس کے باعث وہ بہت سارے لوگوں کی آواز بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن عباس کو نجی ٹی وی کے شو سے نکال دیا گیا

فلم میں موجود پیغام کے حوالے سے محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ اس فلم میں تفریح کے ساتھ لوگوں کو معاشرتی پیغام بھی دیا گیا ہے اس کے علاوہ معاشرے کی تلخیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس محسن عباس حیدر اور ان کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان ہونے والے جھگڑے اور علیحدگی کی خبریں میڈیا پر زیرگردش رہی تھیں اور اس وجہ سے محسن عباس حیدر کو نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام سمیت کئی پراجیکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں