وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ایم کیو ایم کے تحفظات پر بات چیت

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا


ویب ڈیسک February 13, 2020
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سمیت وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور سندھ کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی جانب سے بتائے گئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں