چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی طلباء صحت یاب ہوگئے ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، معاون خصوصی صحت


ویب ڈیسک February 13, 2020
پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، معاون خصوصی صحت۔ فوٹو: فائل

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ووہان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی طلباء صحت یاب ہوگئے ہیں۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی طلباء صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد طلبا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم اسکریننگ کا نظام بہتر بنانے کے لیے مزید تھرمو اسکینرز منگوائے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں