کے ای ایس سی نے کراچی کو پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی کاٹ دی

بجلی منقطع ہونے سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی، ایم ڈی واٹر بورڈ قطب شیخ

واٹر بورڈ 25 کروڑ روپے کی نا دہندہ ہے, کے ای ایس سی حکام۔ فوٹو: فائل

ایم ڈی واٹر بورڈ قطب شیخ کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی نے کراچی شہر کو پا نی فر اہم کرنے والے تمام پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع کر دی جس کی وجہ سے شہر بھر میں پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق ایم ڈی واٹربورڈ قطب شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کو 70 کر وڑ گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے تاہم کےای ایس سی نےدھابے جی، پپری، این ای اے اور گھاروسمیت تمام پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع کردی جس کی وجہ سے شہرکو 6 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثربند ہو چکی ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے مزید بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے واٹر بورڈ کو کے ای ایس سی کے واجبات کی ادائیگی قسطوں پر کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اس کے باوجود پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب کے ای ایس سی حکام کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے ذمے کے ای ایس سی کو 25 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جس کی وجہ سے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
Load Next Story