این ایف سی ایوارڈ وفاق نے صوبوں کو 15 کھرب منتقل کردیے

ٹیکس شارٹ فال کے باعث صوبوں کو سالانہ تخمینوں کے مقابلے میں کم رقم دی گئی


Shahbaz Rana February 14, 2020
قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے رقم منتقلی کی تفصیلات پیش کیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے نیشنل فنانس کمیشن ( این ایف سی) ایوارڈ کے تحت چاروں صوبوں کو رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے حصے کے طور پر15 کھرب روپے منتقل کردیے۔

گذشتہ روز ( جمعرات کو) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقم کی منتقلی کی تفصیلات پیش کیں۔ فیض اﷲ کاموکا کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی نے این ایف سی کے تحت منتقل کی گئی رقوم کی روشنی میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اخراجات کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خزانہ سے تفصیلات طلب کی تھیں۔

وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری سہیل راجپوت کے مطابق جولائی تا جنوری چاروں صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان کے حصے کے 15 کھرب روپے دیے جاچکے ہیں تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں صوبوں کو کتنی رقم دی گئی تھی۔

سہیل راجپوت کا کہنا تھا کہ 7 ماہ کے دوران قابل تقسیم رقم کا حجم 26 کھرب روپے تھا جس میں پچھلے برسوں کے بقایاجات ( ایریئرز) بھی شامل تھے۔ اس میں سے 15 کھرب روپے صوبوں کو منتقل کیے گئے۔ رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس آمدن کا ہدف 55 کھرب 50ارب روپے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں