وزیرپورٹس نے ڈیمریج وڈیٹنشن چارجز معاف کرانے کاعندیہ دیدیا

ہڑتال کے دوران وصول شدہ رقم کو بھی اگلے کنسائمٹنس میں ایڈجسٹ کرلیا جائے گا، کامران مائیکل۔


Business Reporter November 20, 2013
ڈیٹینشن چارجز کے حوالے سے جلد ہی تمام ٹرمینل آپریٹرزکے مالکان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جائیگا، وفاقی وزیر۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے دوران کراچی اور بن قاسم کی بندگاہوں پررکے ہوئے کنٹینرز پر عائد ہونے والے ڈیمریج وڈیٹنشن چارجز معاف کرانے کاعندیہ دیدیا ہے۔

بدھ کو کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروصنعتکاروں سے خطاب کے دوران کامران مائیکل نے اعلان کیا کہ ہڑتال کے دوران تمام بندرگاہوں پرڈیمرج چارجز کی مد میں وصول شدہ رقم کو بھی اگلے کنسائمٹنس میں ایڈجسٹ کرلیا جائے گا، اس حوالے سے کامران مائیکل نے جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر عبداللہ ذکی کے حوالے کیا۔ وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ نے کہا کہ ڈیٹینشن چارجز کے حوالے سے جلد ہی تمام ٹرمینل آپریٹرزکے مالکان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں