امریکا اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی
امریکا اور طالبان کے درمیان جزوی جنگ بندی پر آج سے عمل درآمد پر اتفاق
لاہور:
پینٹاگون کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے تک پُرتشدد حملوں اور کارروائیوں کو روکنے کا معاہدہ طے پایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ فریقین نے ایک ہفتے تک ایک دوسرے پر پُر تشدد کارروائیوں سے گریز کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امن مذاکرات کے 'جلد ہی' حتمی نتیجے تک پہنچ جانے کا عندیہ دیا تھا۔
ادھر وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ حالیہ دنوں میں طالبان سے امن مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوگئی ہے تاہم تاحال امن معاہدہ نہیں ہوا ہے اور مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت میں مزید آگے بڑھنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کا امکان
امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں جزوی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے جس پر آج جمعے سے عمل درآمد شروع ہونا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے 7 اکتوبر 2001 کو افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں لاکھوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ 20 سال سے یہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔