نیشنل بینک پی آئی اے کو6کروڑڈالرکاقرض دیگا

پی آئی اے نے13 کروڑ ڈالرکے شرعی قرضوں کیلیے بینکوں کے سینڈیکیٹ سے رجوع کیاتھا۔


Business Reporter November 21, 2013
پی آئی اے کو 3 سالہ مدت کیلیے 13کروڑ ڈالر فراہم کرنے والے سینڈیکیٹ میں نیشنل بینک کے علاوہ سٹی بینک اور وربا بینک شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

نیشنل بینک آف پاکستان نے پی آئی اے کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 6 کروڑ ڈالر کے فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے13 کروڑ ڈالرکے شرعی اصولوں پر مبنی قرضوںکیلیے بینکوں کے سینڈیکیٹ سے رجوع کیا ہے، نیشنل بینک اس سینڈیکیٹ کے تحت پی آئی اے کو6 کروڑ ڈالردیگا۔ پی آئی اے کو 3 سالہ مدت کیلیے 13کروڑ ڈالر فراہم کرنے والے سینڈیکیٹ میں نیشنل بینک کے علاوہ سٹی بینک اور وربا بینک شامل ہیں جبکہ بینک الفلاح، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور الوباف عرب انٹرنیشنل بینک بھی اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔



اس فنڈ کی ادائیگی پی آئی اے سعودی عرب سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کرے گا جوآئی اے ٹی اے کے بلنگ پلان کے تحت قرض فراہم کرنے والے بینکوں کو براہ راست منتقل کر دی جائے گی۔ اس قرض کے لیے دستاویزات جمع کرانے کے موقع پر پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر جنید یونس کا کہنا تھا کہ ہم قومی فضائی ادارے کو نئے چھوٹے جہازوں کے اضافے کے ذریعے بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سٹی بینک کے کنٹری آفیسر ندیم لودھی نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ پی آئی اے نے اس سے قبل زرمبادلہ میں حاصل کیا گیا قرضہ محض 2 سال میں ہی واپس کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں