پاکستان کی پارلیمنٹ سے کس نے کب خطاب کیا
ترک صدر طیب اردوگان چوتھی بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کررہے ہیں
ترک صدر رجب طیب اردگان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ چوتھا خطاب ہوگا۔
ترک صدر طیب اردوگان اس وقت دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں وہ پاکستان کی پارلیمںٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی بار خطاب کررہے ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ سے دنیا بھر سے چند رہنماؤں نے مختلف اوقات میں خطاب کیا۔
پاکستان کی آئینی اسمبلی سے پہلا خطاب کرنے کا اعزازایران کے شہنشاہ محمد رضا پہلوی کو حاصل ہے ، محمد رضا پہلوی نے 15مارچ 1950 کو پاکستان کی آئینی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔ فلپائن کے صدردیوداس میکا پگل نے 15جولائی 1962 کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا، انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر احمد سائیکارنو نے 26 جون 1963 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔
سری لنکن وزیراعظم بندرا نائیکے نے 5 ستمبر 1974 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، طیب اردوگان سے پہلے ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15 نومبر 1985کو پارلیمنٹ سے خطاب کیا، فلسطین کے صدر یاسر عرفات نے 24 جون 1989 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا، فرانس کے صدر فرانسس مترند نے 20 فروری 1990 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔
اسپیکر مجلس شوریٰ اسلامی ایران حجتہ السلام مہدی کروبی نے 24 فروری 1991 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا، ایران کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے 7 ستمبر 1992 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، اسپیکر مجلس شوریٰ اسلامی ایران علی اکبر ناطے نوری نے 11 اپریل 1994 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔
چین کے وزیراعظم جیانگ ژیمن نے 2 دسمبر 1996 کو سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے 8 اکتوبر 1997 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، چین کے وزیراعظم وین جیاباؤ نے 19 نومبر 2010 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے 13 مئی 2013 کو سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا، چین کے صدر شی جن پنگ نے 21 اپریل 2015 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، انڈونیشیا کے صدر جوکوویڈوڈو نے 26 جنوری 2018 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔
ترک صدر طیب اردوگان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تاریخی خطاب کریں گے، طیب اردوگان 2 بار بطور وزیراعظم اور ایک بار بطور صدر خطاب کرچکے ہیں وہ 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو بطور وزیراعظم مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں جب کہ بطور صدر انہوں نے 17 نومبر 2017 کو پہلی مرتبہ خطاب کیا تھا اور آج وہ دوسری بار خطاب کریں گے، یوں ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کسی بھی ملک کی پارلیمںٹ سے وہ چوتھی بار خطاب کررہے ہیں۔