پشاور میں بیوی نے بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں شوہر کو قتل کردیا

شوہر بچیوں کے ساتھ بد فعلی کیا کرتا تھا اس لیے اس کو قتل کیا، بیوی کا بیان


ویب ڈیسک February 14, 2020
شوہر بچیوں کے ساتھ بد فعلی کیا کرتا تھا اس لیے اس کو قتل کیا، بیوی کا بیان

پشاور میں بیوی نے بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پشاور پولیس کے مطابق سوڑیزئی کے علاقے میں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا، 40 سالہ محمد خان کو اس کی بیوی نے رات کو سوتے وقت فائرنگ کرکے قتل کیا۔ بیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا شوہر بچیوں کے ساتھ بد فعلی کیا کرتا تھا اس لیے اس کو قتل کیا۔

ایس پی صدر سرکل عبداسلام خالد نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مرد کو خاتون نے عزت کے نام پر قتل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے