خدا ترکی اورپاکستان کو آباد رکھے حمزہ علی عباسی

پاک ترک دوستی اس حقیقت کی اعلیٰ مثال ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، حمزہ علی عباسی


ویب ڈیسک February 14, 2020
مجھے ترک صدر اور عمران خان سے بہت امیدیں ہیں خدا انہیں اپنے کام میں مخلص رکھے، ان کی رہنمائی اور مدد کرے، حمزہ علی عباسی فوٹوفائل

حمزہ علی عباسی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پرکہا ہے کہ خدا ترکی اور پاکستان کو آباد رکھے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پر حمزہ علی عباسی نے وزیراعظم عمران خان اوررجب طیب اردوان کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی اور پاک ترک دوستی کے حوالے سے لکھا ''پاک ترک دوستی اس حقیقت کی بہترین اور اعلیٰ مثال ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مجھے ترک صدر اور عمران خان سے بہت امیدیں ہیں۔ خدا انہیں اپنے کام میں مخلص رکھے، ان کی رہنمائی اور مدد کرے۔ خدا ترکی اور پاکستان کو آباد رکھے۔''



یہ بھی پڑھیں: کشمیر ہمارے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے ہے، ترک صدر

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دل چھونے والا خطاب کیا اورپوری دنیا کو پاک ترک دوستی کے حوالے سے مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ ہم پاکستانیوں سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں ہمارا پاکستان کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |