جھل مگسی میں باراتیوں کی بس کو حادثہ 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی
جھل مگسی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ
قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق جھل مگسی میں قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے جھل مگسی اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے تصادم کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔