سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں ثروت قادری

اگر کالعدم تنظیموں کو قانون کے دائرے میں نہ لایاگیا تو مزید دہشت گردی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، ثروت قادری


Staff Reporter November 21, 2013
اگر کالعدم تنظیموں کو قانون کے دائرے میں نہ لایاگیا تو مزید دہشت گردی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، ثروت قادری. فوٹو: فائل

سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سانحہ روالپنڈی کے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو بڑھاوادیا جا رہا ہے، اگر کالعدم تنظیموں کو قانون کے دائرے میں نہ لایاگیا تو مزید دہشت گردی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، مرکز اہلسنّت میں علماسے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، دو قومی نظریہ کے مخالف ایک بار پھر ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، ملک کی اکثریتی عوام اہلسنّت امن پسند ضرور ہیں مگر دہشت گردی اور ملک کمزور کرنے کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں