امریکی عدالت کا ایپل کمپنی کو ملازمین کی تلاشی پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم

چوری کی روک تھام کے لیے عملے کو ہر بار اسٹور سے نکلتے ہوئے تلاشی دینا ہوتی ہے

کیلیفورنیا کی سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق 52اسٹورز پر ہوگا۔ فوٹو، فائل۔

HYDERABAD:
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سپریم کورٹ نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ملازمین کو تلاشی کے دوران صرف ہونے والے وقت کا معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ایپل کے اسٹورز میں کام کرنے والے ان تمام ملازمین پر ہوگا جن کی تلاشی لی جاتی ہے۔


اسٹور سے چوری کی روک تھام کے لیے عملے کے بیگز کی تلاشی لی جاتی ہے جس کے لیے انہیں اپنے مینجرز یا سیکیورٹی گارڈ کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایپل نے عملے کی تلاشی25جولائی 2009کو نافذ کی تھی جس کے بعد ہر بار اسٹور سے نکلتے ہوئے عملے کے افراد کو اپنے بیگ یا سامان کی تلاشی دینا ہوتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کمپنی تلاشی کے لیے انتظار میں عملے کے صرف ہونے والے وقت کا معاوضہ ادا کرے گی۔ فیصلے کا اطلاق صرف کیلیفورنیا میں قائم ایپل کے 52اسٹورز پر ہوگا۔ تاہم ابھی اتک اس بات کا اندازہ نہیں لگایا گیا کہ ان ادائیگیوں پر ٹیکنالوجی کمپنی کی کتنی لاگت آئے گی۔
Load Next Story