بلدیہ عظمیٰ اختیارات نہ ہونے کے باوجود ریحان خان کو 3 کروڑ دیدیے گئے

اگر اس معاملے کی کسی تفتیشی ادارے نے تحقیقات شروع کردیں تو ریحان خان کسی مشکل میں بھی پھنس سکتے ہیں، ذرائع


Staff Reporter November 21, 2013
اگر اس معاملے کی کسی تفتیشی ادارے نے تحقیقات شروع کردیں تو ریحان خان کسی مشکل میں بھی پھنس سکتے ہیں، ذرائع. فوٹو : فائل

بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ نے سینئر ڈائریکٹر کلچرل اینڈ اسپورٹس ریحان خان کو ڈرائنگ ڈسپرسنگ (ڈی ڈی او) کے اختیارات نہ ہونے کے باوجود 3 کروڑ روپے کی رقم دیدی گئی۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ ڈی ڈی او پاور صرف انجینئرز کو ہوتے ہیں کوئی انتظامی افسر یہ اختیار استعمال نہیں کرسکتا، دوسرا یہ کہ ڈی ڈی او پاور تفویض کرنے کا باقاعدہ حکم نامہ جاری ہوتا ہے جس کے بعد یہ اختیارات دیے جاتے ہیں تاہم ریحان کو تقریبا ً3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دیدی گئی ہے کہ وہ اپنے دستخط سے ٹھیکیداروں کو ادا کردیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر غیرقانونی کام ہے اگر اس معاملے کی کسی تفتیشی ادارے نے تحقیقات شروع کردیں تو ریحان خان کسی مشکل میں بھی پھنس سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں